رمیز راجہ کمنٹری باکس

رمیز راجہ کا دوبارہ کمنٹری باکس جوائن کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک)سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ، ٹیسٹ کرکٹر اور مایہ ناز کمنٹیٹر رمیز راجہ نے ایک بار پھر کمنٹری باکس جوائن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اس سلسلے میں انہوں نے کرکٹ کے کھیل سے لگاو رکھنے والوں سے دوبارہ اپنی معلومات شیئر کرنے کا پلان تیار کر لیا ہے، رمیز راجہ کمنٹری کے میدان میں کافی تجربہ رکھتے ہیں انہوں نے پی سی بی چیئرمین شپ اختیار کرنے کے بعد سے اس فیلڈ سے کنارہ کشی اختیار کی تھی۔ ذرائع کے مطابق رمیز راجہ ایشیا کپ اور آئی سی سی ورلڈ کپ کیلئے کمنٹری پینل میں شامل کر لئے گئے ہیں۔ کرکٹ میچز میں رمیز راجہ کی دوبارہ سے کمنٹری کو ماہرین تازہ ہوا کا جھونکا قرار دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  قومی ہاکی ٹیم 13سال بعد اذلان شاہ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی