تمیم اقبال ریٹائرمنٹ واپس

تمیم اقبال نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا

ڈھاکہ(ویب ڈیسک) بنگلہ دیش کے مایہ ناز کرکٹر و سابق کپتان تمیم اقبال نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا۔ بنگالی کرکٹر کی گزشتہ روز وزیراعظم سے ملاقات ہوئی اس موقع پر سابق کپتان مشرف مرتضیٰ اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن بھی موجود تھے جبکہ پریس کانفرنس کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں تمیم نے کم بیک کا اعلان کیا۔ اس سے ایک دن قبل تمیم اقبال نے جب ٹائیگرز کا افغانی ٹیم سے ٹاکرا ہونے جا رہا تھا تب سابق کپتان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے نہ صرف ٹیم بلکہ بی سی بی کو بھی ہلا کر رکھ دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  اذلان شاہ ہاکی کپ، پاکستان نے کینیڈا کو بھی شکست دیدی