پشاور فائرنگ 4 بھائی جاں بحق

پشاور میں جرگے کے دوران فائرنگ کا تبادلہ، 4 بھائی جاں بحق

پشاور کے علاقے ہزار خوانی میں جرگے کے دوران تلخ کلامی کے بعد جھگڑے میں فائرنگ کے تبادلے میں 4 بھائی جاں بحق ہوگئے۔
ویب ڈیسک: پولیس کے مطابق تھانہ رحمان بابا کی حدود غفور آباد ہزار خوانی میں فریق اول اختر علی اور فریق دوم وحید کے مابین پلاٹ کے تنازع پر جرگے کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں چار بھائی شکیل خان ، رفاقت خان، نثار خان اور وحید خان ساکنان ہزار خوانی جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مقتولین میں پی ٹی آئی ہزار خوانی کے ناظم بھی شامل ہیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی صدر محمد علی مقامی پولیس کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے، ضروری کارروائی کے بعد نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلیے ان کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ: غزہ اور خان یونس میں اجتماعی قبروں کی تحقیقات کا مطالبہ