زاپوریزیہ پر میزائل

روس کا یوکرینی صوبے زاپوریزیہ پر میزائل حملہ، 4 افراد ہلاک

ماسکو: روس کے یوکرائن پر میزائل حملے، 4 افراد ہلاک، تفصیلات کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین پر کئے جانے والے تازہ میزائل حملوں کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرینی حکام نے بتایا کہ روسی میزائلوں نے زاپوریزیہ کے علاقے میں ایک سکول میں امداد کی تقسیم کے مرکز کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جبکہ 13 زخمی ہوگئے۔ زاپوریزیہ کے گورنر یوری مالاشکو نے بغیر کوئی ثبوت فراہم کئے کہا کہ حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں تین خواتین اور ایک مرد شامل تھا جبکہ مجموعی طور پر روس نے ایک دن کے دوران صوبے میں 10 بستیوں پر فائرنگ کی ہے۔ دوسری جانب ماسکو کی جانب سے اس بات کا انکار کیا گیا ہے کہ اس نے شہری مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔

مزید پڑھیں:  حماس کے حملے میں 3اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے