یوکرین کو جنگی طیارے

یوکرین کو جنگی طیارے دینے کا معاملہ، روس کی امریکا کو وارننگ

ماسکو: روس نے یوکرین کو ایف 16 جنگی طیارے دینے پر امریکا کو خبردار کر دیا۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ یوکرین کو ایف 16 دینے کا مطلب روس نیٹو براہ راست جنگ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایف 16 طیارے نیوکلیئر ہتھیار لے جانے کے حامل ہوتے ہیں، جنگ میں روس نہیں دیکھے گا کہ ایف 16 نیوکلیئر ہتھیاروں سے لیس ہے یا نہیں، یوکرائن کو ایف 16 دینے کا مطلب مغرب کی روس پر نیوکلیئر حملے کی دھمکی ہوگا۔
دوسری جانب لیتھوانیا میں 2 روزہ نیٹو سمٹ کے اختتام پر خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ روسی صدر نے امریکی سربراہی میں عسکری اتحاد کے بارے میں انتہائی غلط اندازہ قائم کیا تھا، نیٹو اپنی تاریخ میں سب سے زیادہ مضبوط، زیادہ متحد اور اپنے مشترکہ محفوظ مستقبل کیلئے زیادہ پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوکرائن کیلئے ہماری حمایت اور مدد جاری رہے گی اور یہ یوکرین کیلئے ہماری مضبوط عزم کا اظہار ہے۔

مزید پڑھیں:  رفح پر حملہ خون کی ہولی ثابت ہو سکتا ہے، عالمی ادارہ صحت