دہلی شہر سیلاب

دہلی شہر سیلاب میں ڈوب گیا، پانی لال قلعے تک جا پہنچا

ویب ڈیسک: نئی دہلی کی جمنا ندی میں پانی کی سطح کا 45 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ بھارت میں ہونے والی مون سون کی تباہ کن بارشوں نے شمالی ریاستوں میں تباہی مچانے کے ساتھ ساتھ دارالحکومت نئی دہلی کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث نئی دہلی کی جمنا ندی میں پانی کی سطح خطرناک حد سے تجاوز کر چکی ہے۔ شہرکے بیشتر علاقے سیلابی پانی میں ڈوب گئے ہیں جبکہ دریا میں پانی کی سطح میں مزید اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ جہاں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں وہیں گاڑیاں بھی پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق آج صبح جمنا ندی میں پانی کی سطح خطرناک حد سے بھی تجاوز کرتے ہوئے 208.46 میٹر تک پہنچ چکی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاک چین کا سی پیک منصوبوں پر تعاون بڑھانے پر اتفاق