انڈونیشیا سفیروں سے ملاقات

افغان وفد کی انڈونیشیا میں مختلف ممالک کے سفیروں سے ملاقات

جکارتہ: افغانستان کے نائب وزیر خارجہ نے انڈونیشیا میں مختلف ممالک کے سفیروں سے ملاقات کی، افغانستان کے ایک وفد نے وزارت خارجہ کے فرسٹ ڈپٹی پولیٹیکل ڈائریکٹوریٹ مغفوراللہ کی سربراہی میں انڈونیشیا کا دورہ کیا۔ وزارت کے نائب ترجمان ضیاء احمد نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ وفد نے انڈونیشیا میں افغانستان کے سفارتخانے کا دورہ کیا اور انڈونیشیا میں متعدد علماء، سیاست دانوں اور تاجروں سے ملاقاتیں کیں۔
نائب ترجمان کے مطابق وفد نے اپنے دورے کے دوران سری لنکا، بنگلہ دیش اور سنگاپور کے سفیروں سے ملاقات کی اور ان سے دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید پڑھیں:  نائلہ کیانی نے نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی مکالو کو سر کر لیا