سہولت کاری کے شبہ میں گرفتار

حیات آباد دھماکہ، 3 افراد سہولت کاری کے شبہ میں گرفتار

ویب ڈیسک: ایف سی کی گاڑی پر خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، سہولت کاری کے شبہ میں 3 سہولت کار گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حیات آباد میں ایف سی کی گاڑی پر خودکش دھماکے کی تحقیقات میں تفصیلات سامنے آگئیں جب کہ سہولت کاری کے شبے میں 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے جب کہ سی سی ٹی وی اور دیگر شواہد کی روشنی میں کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور سے متعلق تمام تفصیلات پولیس نے نادرا سے حاصل کر لی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، تمام سرکاری ہسپتالوں کو بزرگ شہریوں کی مفت میڈیکل سکریننگ کی ہدایت