اسرائیلی حکومت اور سائنسدانوں

نئی عدالتی ترامیم ،اسرائیلی حکومت اور سائنسدانوں میں ٹھن گئی

اسرائیل: ایٹمی سائنسدانوں کی جانب سے استعفوں کی دھمکی دے دی گئی، ذرائع کے مطابق اسرائیل میں نئی عدالتی ترامیم کی منظوری کے بعد بحران مزید بڑھ رہا ہے۔ حال ہی میں سینئر جوہری سائنسدانوں کے ایک گروپ نے اسرائیلی کنیسٹ کی طرف سے عدالتی ترامیم کی منظوری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنے عہدوں سے دستبردار ہونے اور استعفیٰ دینے کی دھمکی دی ہے۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ یہ معاملہ دس سائنس دانوں کے گروپ سے متعلق ہے، جو اسرائیل کی ایٹمی صلاحیت کو اپنے کندھوں پر اٹھائے ہوئے ہیں اور اسرائیل کی جوہری صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے ایٹمی پروگرام کے ذمہ دار ہیں۔
اس معاملے پر ایٹمی سائنس دان اپنے پیشرووں کے ساتھ ساتھ اسرائیل میں سائنسی، فوجی برادری کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں اور انہوں نے ابھی تک اس معاملے کو حکام کے سامنے نہیں اٹھایا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی مظاہرین اور سیاسی رہنماؤں نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر حکومت اپنے راستے پر چلتی رہی تو ہزاروں سرکاری رضاکار خدمات انجام نہیں دے سکتے، سابق سینئر فوجی افسران نے بھی خبردار کیا کہ اسرائیل کی جنگی تیاری خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  جنگی جنون میں مبتلا نیتن یاہو نے رفح پر حملے کا عندیہ دیدیا