جمرود کوکی خیل

جمرود، کوکی خیل قبیلے کا مطالبات کے حق میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک: جمرود میں کوکی خیل قبیلے نے مطالبات کے حق مِں بڑا جلسہ اگست میں منعقد کرنے کا اعلان کر دیا، ان کے مطالبات تیراہ راجگل کوکی خیل کی واپسی، ریگی للمہ اراضی مسئلہ، چھ گھنٹے بجلی فراہمی اور امن قائم کرنا ہیں۔
جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس سے ملک نصیر احمد کوکی خیل، حاجی براکت کھٹیا خیل، احمد شاہ منیا خیل اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ تیراہ راجگل کی دوسرے مرحلے کی واپسی، سروے کر کے نقصانات کے ازالے، چھ گھنٹے بجلی کی فراہمی اور ریگی للمہ اراضی تنازعہ افہام و تفہیم سے حل کیا جائے، انہوں نے کہا کہ یہ وطن ہمارا ہے اس وطن کی آزادی کے لیے ہم نے جانوں کی قربانیاں دی ہیں، اس لیے امن کے لیے آواز اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اخری متاثرین کی واپسی تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ تیراہ راجگل کوکی خیل کی دوسری مرحلے کی واپسی کر کے ان کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسکو و ضلعی انتظامیہ نے ہمارے ساتھ چھ گھنٹے بجلی کی فراہمی کا معاہدہ کیا تھا لیکن اب ہمیں بمشکل دو گھنٹے بجلی فراہم ہو رہی ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ چھ گھنٹے بجلی فراہم کی جائے اور ریگی للمہ اراضی تنازعہ افہام و تفہیم سے حل کیا جائے ورنہ ہمارے احتجاج میں شدت آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ تیراہ راجگل کوکی خیل کو 25 فیصد واپسی ہوچکی ہے لیکن وہاں پر سروے بند جبکہ جن علاقوں کا سروے کیا گیا ہے ان کو نقصانات کے ازالہ کا چیک حوالے کیا جائے، انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کے دن پاکستانی جھنڈے کے ساتھ ساتھ کالے جھنڈے بھی لگا کر احتجاج کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ ابھی تک کسی نے بھی مذاکرات نہیں کیے جس کی وجہ سے یہاں کے عوام میں مایوسی پھیلی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت :تھانہ پیزو پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام