رستم پولیس راہزن گرفتار

رستم پولیس کا بھرپور ایکشن، 2 راہزن گرفتار، مال مسروقہ برآمد

ویب ڈیسک: رستم میں رہزنوں کیخلاف پولیس کا بھرپور ایکشن، کارروائی کے دوران دو راہزن گرفتار کر لئے، ذرائع کے مطابق شہریوں کو اسلحے کی نوک پر لوٹنے والا راہزن گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان لعل سید اور شاہد حسین ساکنان نارنجی اسلحے کی نوک پر شہریوں کو لوٹ رہے تھے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے مال مسروقہ بٹوے، نقدی، 04 عدد مختلف موبائل فونز اور موٹرسائیکل بھی پولیس نے قبضہ میں لے لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  سوات : 70سالہ شخص کی 13سالہ بچی سے شادی کی کوشش ناکام