وادی تیراہ دھماکہ

وادی تیراہ میں دھماکہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

ویب ڈیسک: ضلع خیبر کے دور افتادہ علاقہ وادی تیراہ میں دھماکہ، سیکورٹی ذرائع کے مطابق دھماکہ بی ڈی ایس سکواڈ گاڑی کے قریب ہوا، جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، سیکورٹی ذرائع کے مطابق بی ڈی ایس سکواڈ معمول کے مطابق گشت پر تھا کہ سڑک کنارے نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا، سیکورٹی فورسز نے سندانہ روڈ کو ہر قسم امدروفت کے لیے بند کر دیا۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ : فریقین میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،8شدید زخمی