طلال چوہدری کی نااہلی ختم

لیگی رہنما طلال چوہدری کی پانچ سالہ نااہلی کی مدت ختم

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی پانچ سالہ نااہلی کی مدت آج ختم ہو گئی۔
ویب ڈیسک: ن لیگی رہنما طلال چودھری کو سپریم کورٹ نے 2 اگست 2018ء کو توہین عدالت پر 5 سال کیلئے نااہلی کی سزا سنائی تھی۔
اس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے ان کی ایک عوامی جلسے سے تقریر پر نوٹس لیا تھا، طلال چودھری نے 2018ء میں فیصل آباد جلسے میں آمریت کو قانونی سہارا فراہم کرنے والے ججز پر تنقید کی تھی۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک ٹوئٹ میں طلال چودھری کی نااہلی کی مدت ختم ہونے پر کہا کہ طلال بھائی کو سپریم کورٹ سے 5 سالہ نااہلی کی سزا ختم ہونے پر مبارکباد، نوازشریف اور جماعت سے نظریاتی وابستگی، وفا اور محبت پر 5 سال نااہلی کی سزا بھگتی جو آج ختم ہوگئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ طلال چودھری تو 5 سال بعد اہل ہوگئے لیکن انہیں ناحق سزا دینے والے عوام اور تاریخ کی نظر میں تاحیات نااہل ہو چکے ہیں، آج طلال چودھری اپنے ضمیر ہی نہیں بلکہ وقت اور عوام کی عدالت میں سرخرو ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کوبلین ڈالرزکی نئی آئی ایم ایف قسط رواں ماہ ملنےکاامکان