سی سی آئی اجلاس

سی سی آئی اجلاس میں صوبہ کی نمائندگی وزیراعلی نے خود کی، فیروز جمال

پشاور: نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں خیبرپختونخوا کی نمائندگی خود نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا نے کی ہے۔
نگران وزیراعلیٰ محمد اعظم خان ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعلی نے خیبر پختونخوا کے مفادات سے متعلق کیس مؤثر طریقے سے پیش کیا۔

مزید پڑھیں:  پانچواں ٹی 20 ، کیویز کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ