خیبرپختونخوا زلزلہ

صوبہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5 اعشاریہ 8 ریکارڈَِ

ویب ڈیسک: صوبہ اور گرد و نواح میں رات 9 بجے کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سیکل پر زلزلے کی شدت 5اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز افغانستان کے کوہ ہندوکش کا علاقہ ہے. زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی گہرائی 196 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، پی ڈی ایم اے کے کنٹرول روم کو تاحال زلزلہ کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی. ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر صوبے کی تمام ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے. زلزلہ کے باعث لوگوں کے اوسان خطا ہو گئے اور پریشانی کے عالم میں گھروں سے نکل آئے۔ اسی دوران خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، لوئر دیر میں زلزلہ شدید نوعیت کا بتایا جا رہا ہے، زلزلہ کے بعد لوگ کلمہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔ رستم اور اس کے گرد و نواح سمیت جمرود، مردان، مالاکنڈ، ہنگو، باجوڑ اور دیگر اضلاع میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

مزید پڑھیں:  بغیر مینڈیٹ مسلط پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ کامیاب نہیں ہوگا، علی امین گنڈاپور