بڈھ بیر پولیس موبائل حملہ

بڈھ بیر میں نامعلوم افراد کا پولیس موبائل پر حملہ، کانسٹیبل شہید

ویب ڈیسک: پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر حملہ کردیا جس سے تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ فائرنگ کے بعد نامعلوم حملہ آور فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق رات 10 بجے کے قریب افریدی روڈ پر نامعلوم افراد نے بڈھ بیر پولیس موبائل پر فائرنگ کی جس سے ایس آئی فرید خان، کانسٹیبلز غلام حسین اور یار محمد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فائرنگ کے بعد پولیس اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ تمام ناکہ بندیوں پر پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ فائرنگ کے بعد ہسپتال لے جائے جانے والوں میں سپاہی یار محمد جان کی بازی ہار گئے۔

مزید پڑھیں:  مرغی کی قیمت میں کمی کیلئے چوزے کی برآمد پر پابندی کا فیصلہ