چیئرمین پی ٹی آئی کی حق دفاع

چیئرمین پی ٹی آئی کی حق دفاع بحال کرنے کی اپیل سماعت کیلیے مقرر

چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت کی جانب سے سزا دیے جانے کے بعد ان کا حق دفاع بحال کرنے کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔
ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو سزا کے بعد حقِ دفاع بحال کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق حقِ دفاع بحال کرنے کی اپیل پر 10 اگست کو سماعت کرینگے۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے۔ یاد رہے کہ ٹرائل کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا حق دفاع ختم کر دیا تھا، ٹرائل کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے گواہوں کی فہرست کو غیر متعلقہ قرار دیا تھا۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں گواہان پیش کرنے کی اجازت دینے کیلئے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

مزید پڑھیں:  مالاکنڈ، میٹرک امتحانات میں پرچہ آوٹ ہونا معمول بن گیا، اردو پیپر بھی لیک