نواز شریف نے نگران وزیراعظم کا نام فائنل

مشاورت مکمل، نواز شریف نے نگران وزیراعظم کا نام فائنل کر دیا

ویب ڈیسک: نگران وزیراعظم کی تقرری کا معاملہ آخری مراحل میں داخل ہو گیا، مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے نگران وزیراعظم کا نام فائنل کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔ نگران وزیراعظم کے حوالہ سے ابھی صرف سابق صدر آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کو معلوم ہے۔ آئینی تقاضا پورا کرنے کیلئے نواز شریف وزیراعظم کو 3 نام بھجوائیں گے، اس کے بعد شہباز شریف نگران وزیراعظم کے حتمی فیصلہ کیلئے اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر باہمی مشاورت کے بعد نوازشریف کے نامزد کردہ نگران وزیراعظم کا اعلان کریں گے۔ دریں اثناء ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران وزیراعظم اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان نگران حکومت اور موجودہ صورتحال پر مشاورت کی گئی، وفد نے نگران وزیراعظم کیلئے کامران ٹیسوری کا نام تجویز کیا۔

مزید پڑھیں:  24 مئی مارخور کا عالمی دن، اقوام متحدہ نے قرارداد منظور کر لی