وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے پاس نگران وزیراعظم کا نام طے کرنے کا آخری دن

نگران وزیراعظم کی تقرری کے معاملے پر حتمی فیصلہ تاحال نہیں ہو سکا، مشاورت کیلئے وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض آج پھر ملاقات کریں گے۔
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے پاس نگراں وزیراعظم کا نام طے کرنے کا آج آخری روز ہے، نام فائنل نہ ہوا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا جائے گا۔
قومی اسمبلی تحلیل ہوئے تین روز ہو گئے، نگراں وزیراعظم کون بنے گا؟ اب تک طے نہیں ہو سکا، صدر عارف علوی نے بھی آج نگراں وزیراعظم کا نام مانگ لیا ہے۔
وزیراعظم نے جمعہ کی رات اتحادیوں سے مشاورت کی، شہباز شریف نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کی تقرری کے لیے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے بات ہوئی ہے آج مزید بات کریں گے۔
انہوں نے صدر پر بھی تنقید کی اور کہا کہ افسوس ہے صدر نے نگراں وزیراعظم کے تقرر کے لیے انہیں خط لکھا، اس تقرری کے لیے آٹھ دن ہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر کے الیکشن میں اترنے کی حمایت کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  صوابی :سفاک شوہر نے اپنی بیوی کو بے دردی سے قتل کردیا