حسان نیازی کوئٹہ پولیس

ایبٹ آباد پولیس نے حسان نیازی کو کوئٹہ پولیس کے حوالے کر دیا

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بھانجے حسان نیازی کو ایبٹ آباد پولیس نے کوئٹہ پولیس کے حوالے کر دیا۔
ویب ڈیسک: پولیس کے مطابق ملزم کو لاہور لانے کے لیے محکمہ داخلہ بلوچستان کو خط ارسال کر دیا گیا ہے، قانونی پروسیس کے بعد حسان نیازی کو لاہور پولیس کوئٹہ لے جائے گی۔
پولیس کے مطابق ملزم حسان نیازی جناح ہاؤس مقدمے میں لاہور پولیس کو مطلوب ہے، ملزم پر سکیورٹی فورسز کی وردی لہرانے کا الزام ہے۔
خیال رہے کہ حسان نیازی کو گزشتہ روز ایبٹ آباد پولیس سے گرفتار کیا گیا تھا، ان پر 9 مئی کو جناح ہاؤس حملے میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق حسان نیازی لوگوں کو بغاوت پر اُکسانے کا مرتکب ہے۔

مزید پڑھیں:  فائبر آپٹیکل کیبل کٹ گئی، انٹرنیٹ سروس متاثر