55d24b92adf30

خیبر پختونخوا حکومت کا پیر سے پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا اعلان

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے کہا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو ایس او پیز کے تحت کھولا جائے گا، اس ضمن میں ٹرانسپورٹرز کے ساتھ مل کر ایس او پیز تشکیل دیے جائیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ تیل کی نئی قیمتوں کے مطابق ٹرانسپورٹرز کرایے پر نظر ثانی کریں گے اور مسافروں سے نیا کرایہ وصول کریں گے، بسوں میں سفر کرنے والوں کو ماسک اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا۔

مزید پڑھیں:  نامزد گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی آج حلف اٹھائینگے، منظوری دیدی گئی

کمشنرحالات کو دیکھتےہوئے ڈویژن کے اندر انفرادی روٹ کھولنےکافیصلہ کریں گے، ایک ضلع کے اندرون یا ایک ضلع سے دوسرے ضلع کے روٹ کے فیصلے کا اختیار بھی کمشنرز کے پاس ہی ہوگا، ایسےروٹ جومختلف ڈویژنوں کی حدودمیں ہیں انکے کھولنے کا فیصلہ صوبائی سطح پرہوگا۔

مزید پڑھیں:  پشاور:اساتذہ کی بورڈ امتحانات میں بار بارڈیوٹی لگانے پر پابندی عائد

صوبے میں پٹرول پمپ 24 گھنٹے کھلے رہیں گے جبکہ حجام کی دکانیں جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو 4 بجے تک کھلی رہیں گی۔