ورلڈ کپ وارم اپ میچ

ورلڈ کپ، پاکستان پہلا وارم اپ میچ 29 ستمبر کو کیویز کیخلاف کھیلے گا

ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ورلڈ کپ 2023 کے وارم اپ میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ پاکستانی ٹیم دو وارم اپ میچز کھیلے گی جس میں پہلا وارم اپ میچ نیوزی لینڈ کے خلاف 29 ستمبر کو جبکہ دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلا جائے گا۔ دونوں میچز کا وینیو حیدر آباد دکن ہی ہوگا۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق وارم اپ میچز کا آغاز 29 ستمبر سے ہوگا، کرکٹ ورلڈ کپ سے پہلے 10 وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے۔ شیڈول کے مطابق پہلا وارم اپ میچ بنگلہ دیش اور سری لنکا کے مابین ہوگا جبکہ اسی دن جنوبی افریقہ اور افغانستان بھی مدمقابل آئِینگے۔ 30 ستمبر کو بھارت اور انگلینڈ گوہاٹی میں مدمقابل آئِیں گے، اسی روز آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں بھی ایک دوسرے سے نبرد آزما ہونگی۔
شیڈول کے مطابق انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ 2 اکتوبر کو جبکہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے مابین میچ بھی اسی دن کھیلا جائیگا۔ 3 اکتوبر کو افغانستان اور سری لنکا پہلے میچ میں ٹکرائِینگے جبکہ اسی روز کا دوسرا میچ نیدر لینڈ اور میزبان بھارت کی ٹیموں کےمابین ہوگا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، تمام سرکاری ہسپتالوں کو بزرگ شہریوں کی مفت میڈیکل سکریننگ کی ہدایت