ناروا لوڈ شیڈنگ احتجاج

پشاور، بجلی کے بھاری بھرکم بلوں نے عوام کے ہوش اڑا دیئے

مہنگائی کے ستائے عوام بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کی ادائیگی کیلئے سرگرداں، کبھی موبائل بیچ رہے ہیں تو کبھی زیور، بعض شہریوں نے تو خودکشی تک کی کوششیں کرنا شروع کر دیں۔
ویب ڈیسک: ملک بھر میں مہنگائی کا جن بے قابو، اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں پہلے ہی آسمان سے باتیں کر رہی تھیں اوپر سے بجلی کے بھاری بھرکم بلوں نے پریشانی کا شکار عوام کی چیخیں نکال دیں۔ بجلی کی قیمت بڑھنے کے بعد حالیہ بلوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے جس سے نہ صرف غریب بلکہ امیر بھی پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں اور ہر طرف شدید غم و غصہ یاپا جانے لگا ہے۔ شہریوں کے مطابق اب تو نوبت یہاں تک آن پہنچی ہے کہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی کیلئے قرضے لینے پڑ رہے ہیں جبکہ سارا سارا دن لوڈشیڈنگ کے باوجود بھی بجلی کے بل اتنے زیادہ آ رہے ہیں کہ ان کے مقابل ہماری تنخواہیں بھی کم دکھائی دینے لگی ہیں۔
ایک شہری نے اپنی روداد سناتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے لئے موبائل فون اور زیور تک فروخت کرنے پڑ رہے ہیں، ایک اور شہری نے سروے میں بتایا کہ غریب آدمی اپنی محدود تنخواہ میں بچوں کا پیٹ بھرے، ان کی تعلیم کا خرچہ پورا کرے یا بجلی کا بل ادا کرے۔ پشاور کے ایک شہری نے کہا کہ میرے گھر میں ایک پنکھا اور دو انرجی سیور ہیں جس کا بل 12 ہزار آ گیا ہے، شہری نے گھمبیر لہجے میں کہا کہ میرے پاس گھر چلانے کیلئے پیسے نہیں اتنا بڑا بل کہاں سے ادا کروں گا، یاد رہے کہ بجلی کے بھاری بھرکم بل دیکھ کر شہری خودکشی کیلئے ریلوے ٹریک پر پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں:  امریکی سفیر کی اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سے ملاقات