حوالہ ہنڈی اور کرنسی سمگلنگ کیخلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاون

ویب ڈیسک: ڈائریکٹر ایف آئی اے نثار احمد خان تنولی کی جانب سے حوالہ ہنڈی اور کرنسی سمگلنگ کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کی گئی ہے، محکمہ ایف آئی اے نے خیبرپختونخوا میں غیر قانونی کرنسی کاروبار اور ڈالرز سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں شروع کر دیں.
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے دوران ڈالرز سمگلنگ اور کرنسی کی غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 127 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارہ کے مطابق 109 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں.
اس دوران ملزمان کے قبضے سے 679 ملین روپے برامد کر لئے گئے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق برامد کی گئی کرنسی میں ڈالرز اور دیگر غیر ملکی کرنسی شامل ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور:پی ٹی آئی رہنماؤں کا دھاندلی کیخلاف احتجاج،ڈپٹی کمشنر اور آر او کی تصاویر پاؤں تلے روند ڈالیں