پیٹرولیم قیمت اضافہ’عوام مہنگائی کی نئی لہرمیں بہہ گئے

ویب ڈیسک:پشاور میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد آٹے، گھی اور دالوں کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں جبکہ سٹیشنری کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے پشاور میں 80کلو آٹے کی بوری کی قیمت میں 200روپے کا اضافہ ہوا ہے پرچون میں آٹا 150روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے کم تنخواہ دار ملازمین کا بجٹ شدید ترین متاثرہوکررہ گیا ہے۔
چکی کا آٹا 160روپے فی کلو میں فروخت ہورہاہے۔ اس کے علاوہ کتابوں ،کاپیوں اور پینسل کی قیمت میں بھی دو تین گنا اضافہ ہو گیا ہے،بال پوائنٹ تیس روپے ، پینسل بیس روپے اور کاپی سو روپے تک پہنچ گئی ہے،پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث لوکل گھی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  چترال کے پہاڑوں میں پھنسا سوئس سیاح ریسکیو کر لیا گیا