پشاور، ورکرز کنوشن کیلئے پی ٹی آئِی کی ضلعی حکومت کو درخواست

ویب ڈیسک: ورکرزکنونشن کیلئے پی ٹی آئی کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو دوسری درخواست دیدی گئی۔ درخواست میں پی ٹی آئی کی جانب سے ضلعی انتظامیہ سے 20 تاریخ کو ورکرز کنونشن کی اجازت مانگی گئی ہے۔
درخواست میں پی ٹی آئی نے ورکرزکنونشن کیلئے تین مقامات تجویز کئے ہیں درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حجرہ مانی خان، حجرہ تیمورسلیم جھگڑا یا قصہ خوانی میں ورکرز کنونش کی اجازت دی جائے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ اگر 20 تاریخ کو پی ٹی آئی پی ورکرکنونشن کیوجہ سے دوسرا کنونشن ممکن نہیں تو ہمیں 21 یا22تاریخ کی اجازت دی جائے۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر اسرائیلی جارحیت، امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہالا رہررِٹ مستعفی