پشاور، ایل آر ایچ میں مفت علاج کی سہولت ختم، نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک: لیڈی ریڈنگ ہسپتال (ایل آر ایچ) میں صحت کارڈ پر مریضوں کا داخلہ بند کردیا گیا اور اس حوالے سے ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
ترجمان ایل آر ایچ کے مطابق ایل آر ایچ نے مفت علاج کی فراہمی پر تقریباً دو ارب روپے خرچ کئے ہیں، انشورنس کمپنی نے ہسپتال کے تقریباً دو ارب روپے ادا کرنے ہیں۔
ترجمان ایل آر ایچ نے بتایا کہ ہسپتال کے پاس مفت علاج کے لئے فنڈز نہیں مجبوری کے تحت صحت کارڈ پر علاج بند کررہے ہیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ میڈیسن کمپنیوں نے بقایاجات کی ادائیگی تک مزید ادویات کی فراہمی سے بھی معذرت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مفت علاج جاری رکھنے کیلئے انشورنس کمپنی سے رابطہ کیا گیا لیکن اس کے باوجود فنڈز جاری نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی دورکاایف بی آر ٹریک اینڈٹریس سسٹم فراڈ قرار