پشاور، ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں نقل کرنے والے طلبہ بلیک لسٹ

ویب ڈیسک: ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں نقل کرنے والے طلبہ کو بلیک لسٹ کر دیا گیا اور اس کے ساتھ ہی خیبرمیڈیکل یونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ میں نقل کرنے والے طلبہ پر پابندی بھی عائد کر دی۔
خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 219 طلباء پر 2 سال کے لئے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز داخلہ ٹیسٹ دینے پر پابندی ہوگی۔ یاد رہے کہ ایم ڈی کیٹ گزشتہ ماہ 10 ستمبر کو منعقد ہوا تھا جس میں مختلف سنٹرز میں طلباء بلیو ٹتھ اور دیگر ذرائع سے نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے اس سکینڈل میں بڑے پیمانے پر نقل کے کیسز سامنے آئے جس پر خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ نے ٹیسٹ کو منسوخ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  سیشن جج شاکر اللہ مروت اغواء، آئی جی اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ طلب