فلسطینی صدر محمود عباس کا جوبائیڈن سے ملاقات سے انکار

ویب ڈیسک: فلسطینی صدر محمود عباس نے غزہ کے ہسپتال پر ہونے والے اسرائِیلی حملے کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات سے انکار کرتے ہوئے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔
واضح رہے کہ حماس اسرائیل تنازع پر فلسطینی صدر نے آج اردن میں امریکی صدر سے ملاقات کرنا تھی جسے انہوں نے منسوخ کر دیا۔
اردن کے شاہ عبداللہ اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے بھی اس ملاقات میں شریک ہونا تھا۔
یاد رہے کہ غزہ میں ہسپتال پر اسرائیلی فضاِئیہ حملہ کی وجہ سے 800 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی سی بی مینجمنٹ سے اختلافات پر سپر لیگ کمشنر نائلہ بھتی مستعفی