رضاکارانہ طورپرواپس جانیوالے غیرملکیوں کوسہولیات دی جائیِنگی،اعظم خان

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کے بارے میں نگران وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمد اعظم خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد 31 اکتوبر سے قبل اپنے ملک واپس چلے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت رضا کارانہ طور پر اپنے ملک واپس جانے والے غیر ملکیوں کو تمام سہولیات اور معاونت فراہم کرے گی، اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور متلعقہ اداروں کو ہدایت جاری کی گئی ہے۔
نگران وزیر اعلی محمد اعظم خان نے کہا کہ حکومت غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی باعزت واپسی چاہتی ہے۔

مزید پڑھیں:  پانچواں ٹی 20 ، کیویز کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ