بجلی کے ہیٹر اور چولہوں کے استعمال اور فروخت پر پاپندی کا فیصلہ

ویب ڈیسک: بجلی چوری روکنےکیلئے حکومت کا منفرد اقدام، بجلی کے ہیٹر اور چولہوں پر پابندی کا فیصلہ ۔ ذرائع کے مطابق صوبائِی دارالحکومت پشاور میں بجلی کے ہیٹر اور چولہوں کے استعمال اور فروخت پر پاپندی عائد کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کمشنر پشاور محمد زبیر کی زیر صدارت بجلی چوری سے متعلق اجلاس ہوا جس میں پشاور ڈویژن کے پانچ اضلاع کے پیسکو اور ٹیسکو حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں پشاور ڈویژن میں بجلی کے ہیٹر اور چولہوں پر پاپندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس میں بجلی کے ہیٹر، چولہے بنانے، خریدوفروخت اور استعمال پر پاپندی بھی شامل ہے۔
اجلاس کے دوران کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر کا کہنا تھا کہ رات کے اوقات میں کنڈے ڈال کر ہیوی ہیٹر اور کھانا پکانےکے لیے بجلی کے چولہے استعمال کیے جا رہے ہیں اور بجلی چوری کی جارہی ہے۔
کمشنر پشاور نے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کیے کہ بجلی چوروں کے خلاف رات کے اوقات میں بھی چھاپے مارے جائیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی دورکاایف بی آر ٹریک اینڈٹریس سسٹم فراڈ قرار