انسانی امداد

امریکانے غزہ کیلئے انسانی امداد کی یو این قرارداد ویٹو کردی

امریکا نے غزہ کیلئے انسانی امداد کی اقوام متحدہ کی قرارداد کو اپنا صوابدیدی حق استعمال کرتے ہوئے ویٹو کردیا۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق جینیوا میں اسرائیل کے عزہ کے اسپتال پر حملے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اہم اجلاس ہوا، جس میں برازیل نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر امداد پہنچانے کیلیے تنازع روکنے سے متعلق قرار داد پیش کی۔
برازیل کی جانب سے پیش کیے گئے تحریری مسودے پر دو بار ووٹنگ میں تاخیر ہوئی جس کے بعد 12 ارکان نے اس کے حق میں ووٹ دیا جب کہ روس اور برطانیہ نے اس میں حصہ نہیں لیا اور امریکا نے قرارداد کو اپنا صوابدیدی حق استعمال کرتے ہوئے ویٹو کردیا۔
قبل ازیں سعودی عرب کی دعوت پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا اہم اجلاس ہوا جس میں اسرائیل کی غزہ پر جارحیت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل اسرائیلی فورسز نے غزہ کے اسپتال پر راکٹ داغا تھا جس کے نتیجے میں کم سے کم 500 افراد شہید ہوئے۔
گزشتہ 10 روز سے جاری تنازع میں شہید ہونے والی فلسطینیوں کی تعداد 3500 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ ہزاروں زخمی بھی ہیں۔

مزید پڑھیں:  بچیوں کی تعلیم نہایت ضروری ہے، والدین خصوصی توجہ دیں، گوھر علی خان