پشاور کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، اس حوالے سےجاری ہونیوالی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیو وائرس کی تصدیق نرے خوڑ کے علاقے میں ہوئی ہے۔
ہر ماہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ماحولیاتی نمونے لیتا ہے جس میں پولیس وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال پشاور سے 43 نمونے لئے گئے اور ان سب میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور کے علاوہ کراچی کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس سے اس وباء کے پھیلاو کا اندازہ ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اغوا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا نوٹس