اسرائیل کے مزید ہسپتالوں پر حملے، غزہ میں طبی سامان ختم

اسرائیل فوج کی مثالی بربریت جاری، ہسپتالوں میں علاج کیلئے سرکے کا استعمال کیا جانے لگا۔
ویب ٹیسک: اسرائیل کی بربریت ظلم و جبر عروج پر ہے جس کی وجہ سے غزہ میں طبی سامان ختم ہونے سے طبی عملہ مشکلات کا شکار ہونے لگا۔ سفارتی سطح پر کی جانیوالی کوششیں بھی اسرائیل کو فلسطینیوں کے خون سے ہاتھ رنگنے سے نہ روک سکیں۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی فورسز نے غزہ میں مزید ہسپتالوں پر حملے شروع کر دیے ہیں۔ القدس، الشفاء ہسپتال اور ہلال احمر کے ہیڈ کواٹرز کے قریبی علاقوں پر آدھے گھنٹے تک بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں مزید 678 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غزہ میں اسرائیلی بمباری سے طبی ڈھانچے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے، محصور غزہ پٹی میں ادویات اور دیگر طبی سامان کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے، ڈاکٹر زخموں کےعلاج کے لیے اب سرکہ استعمال کرنے لگے ہیں۔
غزہ میں ہسپتالوں کی اس بدترین صورت حال پر طبی عملہ بھی رو پڑا اور ان کی جانب سے کہا جانے لگا ہے کہ طبی عملہ اور ڈاکٹرز بے بس ہیں۔ ہسپتال میں ادویات ہیں نہ بیڈز، زخمیوں کے علاج کی بھی جگہ نہیں، ایسی صورتِ حال پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ یاد رہے کہ اسرائیل کی جانب سے جاری بدترین بربریت کی وجہ سے غزہ میں طبی سامان ختم ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  جمرود میں بجلی لوڈ شیڈنگ کیخلاف دھرنا،پاک افغان شاہراہ بند