اسرائیلی بمباری

اسرائیلی بمباری، ہسپتال، عبادت گاہیں غیرمحفوظ، 4300 سےزائد شہید

اسرائیل نے شہری آبادیوں، ہسپتالوں اور عبادت گاہوں کو بھی نہ بخشا،غزہ کے قدیم ترین گرجا گھر پر بھی بمباری کردی، حملے کے نتیجے میں چرچ میں پناہ لینے والے 10 فلسطینی شہید ہوگئے۔
ویب ڈیسک: اسرائیلی بمباری کے باعث غزہ میں ہر طرف تباہی و بربادی نے ڈیرے ڈال لیے، مظلوم فلسطینی عمارتوں کے ملبے سے اپنے پیاروں کو ڈھونڈ رہے ہیں۔
غزہ پٹی پر اسرائیلی بمباری میں 30 فیصد سے زیادہ مکانات تباہ ہوچکے، اسرائیلی سفاکیت کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بھی 10 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں میں 1500 سے زائد بچے اور 1 ہزار سے زائد خواتین بھی شامل ہیں جبکہ غزہ شہر میں ہر طرف آگ اور دھوئیں کے بادلوں سے زندگی کے آثار ختم ہونے لگے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس نے فوری جنگ بندی کے بدلے کچھ یرغمالیوں کو رہا کرنے کی پیشکش کی ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ نے اسرائیل سے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا، رفح کراسنگ تاحال نہیں کھولی جا سکی، اقوام متحدہ کے امدادی ٹرک رفح کراسنگ کھلنے کے منتظر ہیں۔

مزید پڑھیں:  ن لیگ کی صدارت ایک بار پھر نواز شریف کو ملنے کا امکان