اسرائیل کا دفاع، امریکی اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم تعینات

ویب ڈیسک: حماس اور حزب اللہ کے حملوں سے بچانے کیلئے امریکہ نے اسرائیل کے دفاع کیلئے کمر کس لی اور مشرقی بحیرہ روم میں اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم تعینات کر دیا ہے جس کا دعویٰ خود امریکی ذرائع ابلاغ کی جانب سے کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق تھاڈ میزائل سسٹم ایران سے خطرے کی وجہ سے تعینات کیا گیا ہے۔
امریکی اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم تھاڈ مشرق وسطیٰ میں مختصر اور درمیانے درجے کے بیلسٹک میزائلوں کیخلاف اسرائیل کا دفاع کرے گا، گزشتہ روز امریکی وزیر دفاع نے تھاڈ میزائل سسٹم تعیناتی کا عندیہ دیا تھا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی اور کینیڈا نے بھی اسرائیل کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
دوسری جانب امریکا نے اسرائیل کی کارروائیوں کو حق دفاع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، اسرائیلیوں کی حفاظت کیلئے اسرائیل کو درکار تمام ضروریات کو یقینی بنائیں گے۔

مزید پڑھیں:  معاشی صورتحال میں بہتری اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے، شہباز شریف