سلامتی کونسل اجلاس، اسرائِیلی جارحیت پر انتونیو گوتریس پھٹ پڑے

مجھے غزہ میں بین الاقوامی انسانی قانون کی واضح خلاف ورزیوں پر گہری تشویش ہے-انتونیو گوتریس
ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں افسوسناک ہیں، انہوں نے اسرائیلی جارحیت اور غزہ کے محاصرے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ اس وقت خوراک، ایندھن اور پانی کے بغیر انسانی تباہی کا سامنا کر رہا ہے، انہوں نے ناکہ بندی والے علاقوں میں اسرائیلی فضائی حملوں کی بندش کا مطالبہ بھی کیا۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے اپنے خطاب میں کہا کہ حماس کی طرف سے 7 اکتوبر کو ہونے والے تشدد کیلئے کوئی عذر نہیں لیکن فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دینے کا کوئی جواز نہیں بنتا، مجھے غزہ میں بین الاقوامی انسانی قانون کی واضح خلاف ورزیوں پر گہری تشویش ہے، مسلح تصادم کا کوئی بھی فریق بین الاقوامی انسانی قانون سے بالاتر نہیں ہے، فلسطینی عوام کو 70 سال سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس پر محاصرہ نے رہی سہی کسر پوری کر دی۔

مزید پڑھیں:  سولرپینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز