غزہ پر اسرائیلی فورسز کا حملہ تین اطراف سے ناکام ہوا، حماس

ویب ڈیسک: حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے اسرائیل کے خفیہ جوہری تنصیبات والے شہر دیمونا کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ اسرائیل کی زمینی کارروائی میں شریک ایک فوجی ٹرک بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔
حماس کے سینیئر عہدیدار علی براکہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فورسز نے رات بھر غزہ پر زمینی حملے اور بمباری کی تاہم غزہ پر اسرائیلی فوج کا تین اطراف سے زمینی حملہ ناکام ہوگیا۔ علی براکہ کا کہنا ہے کہ غزہ پر حملے میں دشمن کو فوجیوں اور سامان کے لحاظ سے بھاری نقصان ہوا، دشمن کئی محاذوں پر جال میں پھنس گیا ہے۔
حماس کے عہدیدار نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز کے حملے پسپا کرنے کیلئے روسی ساختہ ٹینک شکن میزائل اور مقامی طور پر تیار یاسین میزائل استعمال کیے گئے، اسرائیلی فوج نے ہیلی کاپٹروں سے زخمیوں اور لاشوں کو نکالا۔
دوسری جانب حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے اسرائیلی فوجی گاڑی پر حملے کی ویڈیو جاری کردی جس میں اسرائیلی گاڑی کو القسام بریگیڈ کے راکٹ سے تباہ ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکا اور چین میں ہوا کے بگولوں سے تباہی ، 5افراد ہلاک