ریگی کے مکین منتظر ،بی آر ٹی فیڈر روٹ شروع نہ ہوسکا

ویب ڈیسک:صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقہ ریگی ماڈل ٹائون میں عرصہ دراز گزرنے کے باوجود بی آر ٹی فیڈر سروس شروع نہ ہونے کی وجہ سے مکینوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اہلیان علاقہ نے وزیر اعلیٰ اور گورنر خیبر پختونخوا سے فوری نوٹس لیکر علاقہ کیلئے بی ار ٹی بس فیڈر سروس شروع کرنیکا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے
اہلیان علاقہ کے مطابق شہر کے حیات آباد کے بیشتر فیز ز اور دیگر دور درواز علاقوں کیلئے فیڈر سروس شروع کی گئی ہے تاہم ریگی ماڈل ٹائون کیلئے تاحال فیڈر سروس شروع نہیں گئی جسکے باعث شہریوں بالخصوص طلبہ کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے سابقہ حکومت میں وعدہ بھی کیا گیا تھا علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ریگی ماڈل ٹائون کیلئے بی آر ٹی فیڈر سروس شروع کر کے ریلیف فراہم کیا جائے ۔

مزید پڑھیں:  سائنس کا جلوہ، یوکرین میں اے آئی سفارتی نمائندہ وکٹوریہ شی متعارف