غیر قانونی تارکین وطن کی رضاکارانہ واپسی کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک: ملک بھر سے غیر قانونی تارکین وطن کی رضاکارانہ واپسی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز براستہ طورخم بارڈر 3035 غیر ملکیوں کا انخلا رپورٹ کیا گیا۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ہونیوالی رپورٹ کے مطابق آج براستہ طورخم بارڈر 654 خاندان اپنے وطن کی راہ لے چکے ہیں ، ان میں 785 مرد، 747 خواتین اور 1468 بچے شامل ہیں۔
یار رہے کہ ملک کے مختلف علاقوں سے اب تک 1239 غیر قانونی تارکین وطن کا براستہ طورخم بارڈر انخلا عمل میں لایا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق جلاوطن کئے گئے افراد میں 287 پنجاب سے، 81 اسلام آباد، 24 آزاد کشمیر اور 846 افراد خیبر پختونخوا سے شامل تھے، اس حساب سے مجموعی طور پر طورخم بارڈر سے افغانستان جانے والوں کی تعداد ایک لاکھ 96 ہزار 413 ہے۔
محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق انگور اڈہ طورخم بارڈر سے 3056 غیر ملکیوں کو افغانستان بھیجا گیا، 14683 خاندانوں میں 55394 مرد، 42921 خواتین اور98098 بچے براستہ طورخم واپس بھیجے گئے۔

مزید پڑھیں:  حلقہ این اے 44: فاتح اور ہارنے والے رہنماء صوبے کے حکمران بن گئے