خیبرپختونخوا میں مزید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کے بعد موسم سرد ہوگیا۔ صوبائی دارلحکومت پشاورسمیت صوبہ کے دیگر اضلاع میں ہلکی اورموسلادھار بارش سے موسم سرد ہوگیا ہے،بعض علاقوں میں بارش کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
پشاورسمیت چارسدہ،نوشہرہ،دیر چترال میں بارش ہوئی۔ چترال میں گزشتہ شب سے بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ درہ لواری، مڈکلشٹ، بگوشٹ اور کالاش وادی کے بالائی علاقوں میں برف باری کی اطلاعات ہیں۔ اَپرچترال کے درہ شندور، کھوت، تریچ کے بالائی علاقوں اور پہاڑوں پر بھی برف باری جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم