سوئی گیس بحران شدید، پریشر میں کمی سے شہریوں کی زندگی اجیرن

ویب ڈیسک:پشاور شہرمیں سوئی گیس بحران شدت اختیار کرگیاہے، سردی آتے ہی گیس بحران کے شکار شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیاہے ،رہائشی علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے، افغان کالونی، گلبہار، گھنٹہ گھرحیدرشاہ ٹائون، غریب آباد، نوتھیہ، حیات آباد ، ریگی اور شیخ آباد سمیت شہرکے مختلف علاقوں میں شہری لکڑیوں پر کھانا پکانے اور گیس سلنڈر خریدنے پر مجبور ہیں، شہریوں کے مطابق شہر میں گیس کامسئلہ شدت اختیارکرگیاہے اورپشاورکے شہریوں کیلئے گیس ایک انمول چیز بنتی جارہی ہے
شہریوں کی زند گی کانظام درہم برہم ہوگیاہے نہ کھانے کا کوئی بندوبست ہوتاہے اورنہ ناشتے وغیرہ کا، پھر بھی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہورہاہے ترناب فارم سنٹر میں جان بوجھ کر گیس بند کردی جاتی ہے، بیشتر علاقوں میں گیس پریشرمیں دن بدن کمی اورمکمل خاتمے کی شکایات موصول ہورہی ہیں۔ مہنگائی کے بدترین دورمیں لکڑی اور گیس سلنڈرکااضافی بوجھ شہریوں پر بدترین ظلم ہے پشاورمیں گیس بحران پر فوری طورپر کنٹرول کیاجائے ۔

مزید پڑھیں:  24 مئی مارخور کا عالمی دن، اقوام متحدہ نے قرارداد منظور کر لی