پشاورفضائی آلودگی میں دنیا بھر سے آگے، دلہ زاک روڈ سب سے آلودہ

ویب ڈیسک:پشاور دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا ایئر کوالٹی انڈکس میں پشاور کو 304یونٹس دیئے گئے ہیں جو سب سے زیادہ آلودہ ہیں ایئر کوالٹی انڈکس کے مطابق بڑے شہروں میں لاہور سب سے زیادہ آلودہ شہر ہے جس کے یونٹس 265ہے اسی طرح راولپنڈیمیں 264یونٹس، بھارتی شہر دلی میں 241 کراچی میں 216یونٹس ہے پشاور میں لگائے گئے
7میٹرز کی اوسط 304یونٹس ہے پشاور کے مختلف مقامات میں لگائے گئے پیر کی رات 9بجے ریکارڈ کی جانیوالی میٹر ریڈنگ کے مطابق سب سے آلودہ ہوا پشاور کے دلہ زاک روڈ پر ہے جہاں 465 یونٹس ہیں اسی طرح امریکی قونصلیٹ میں لگائے گئے میڑ کی ریڈنگ 367، سول سیکرٹریٹ میں لگائے گئے میٹر کی ریڈنگ 336، یوسف آباد ورسک روڈ کی ریڈنگ 304، جی ٹی روڈ پشاور کے میٹر کی ریڈنگ 300، صنعتی زون حیات آباد کی ریڈنگ 249اور حیات آباد پاک ایئر کوالٹی کے میٹر کی ریڈنگ 214ریکارڈ کی گئی ہے

مزید پڑھیں:  پاکستان جنرل سیلز ٹیکس کا نظام خرابیوں سے پاک کرے، ورلڈ بینک