یوٹیلیٹی سٹور ملازمین کی یومیہ اجرت میں اضافہ کر دیا گیا

ویب ڈیسک:یوٹیلیٹی سٹور کارپورشن نے ڈیلی ویج ملازمین کی کم سے کم اجرت32ہزار روپے مقرر کردی ہے اس کااطلاق رواں سال یکم جولائی سے ہوگا اور ملازمین کو گذشتہ 4مہینے کے بقایاجات کی ادائیگی چار ماہ کی تنخواہوں میں ادا کئے جائیں گے۔ میٹرک اورانڈر میٹرک ملازمین کی یومیہ اجرت 266روپے اضافے کے ساتھ1ہزار 231روپے کردی گئی ہے
ایف اے، ایف ایس سی،ڈی کام ڈگری ہولڈرملازمین اورڈرائیورز کی یومیہ اجرت 287روپے کے اضافے کے ساتھ 1312روپے جبکہ بی اے بی ایس سی اور ایم اے تعلیم کے حامل ملازمین کی یومیہ اجرت 308 روپے کے اضافے کے ساتھ1ہزار408روپے مقرر کردی گئی ہے ایم اے، ایم بی اے، ایم کام اور ایم ایس سی تعلیم کے حامل ملازمین کی یومیہ اجرت 399روپے کے اضافے کے ساتھ 1ہزار824روپے اور ایم فل ، ایم ایس اور اس کے مساوی تعلیم کے حامل ملازمین کی یومیہ اجرت531روپے کے اضافے کے ساتھ2ہزار426روپے کردی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا کابینہ میں رد و بدل اور توسیع متوقع