چینی کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ برامدگی کی راہ میں رکاوٹ قرار

ویب ڈیسک: چینی کی برامدگی کا گرین سگنل ملنے سے ملک میں ایک بار پھر چینی کی قیمتوں مِں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جانے لگا ہے۔ اسی وجہ سے شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس میں چینی برآمد کرنے کا فیصلہ نہ ہوسکا۔
ذرائع کے مطابق نگران وزیر صنعت و پیداوار گوہر اعجاز کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔ ذرائع کے مطابق شوگر ملز مالکان سے چینی کے اضافی سٹاک کا ریکارڈ طلب اور ملز مالکان کو چینی کی مقامی کھپت پوری کرنے کا کہا گیا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق شوگر ملز ایسوسی ایشن نے اضافی چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگی اور ڈھائی لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کا مطالبہ کیا ۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ برآمدگی کی اجازت سے مقامی سطح پر چینی مہنگی ہونے کا خدشہ ایک بار پھر پیدا ہوگا۔
شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے دعویٰ کیا جانے لگا ہے کہ ملک میں وافر چینی موجود ہے اور ذخیرہ 2 ماہ کے لیے کافی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادی حکومت نے ڈھائی لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی اور برآمد مقامی سطح پر چینی کی قیمتیں مستحکم رہنے سے مشروط کی تھی۔

مزید پڑھیں:  محمود اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری، 27اپریل کو پیش کرنے کا حکم