صحت کارڈ بندش، عدالت کا چیف سیکرٹری اور سیکرٹری ہیلتھ کو نوٹس جاری

ویب ڈیسک: صحت کارڈ بندش کیخلاف کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ میں جسٹس اعجاز انور اور جسٹس عتیق شاہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔
دوران سماعت وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، ایسے میں حکومت کی جانب سے صحت کارڈ کی سہولت بند کر دی گئی۔
وکیل درخواست گزار کا عدالت کو دلائل دیتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ نگران حکومت صحت کارڈ بند نہیں کرسکتی۔
اس موقع پر پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری ہیلتھ کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا گیا۔ یاد رہے کہ صحت کارڈ کا مسئلہ گزشتہ کئی ماہ سے چلا آ رہا ہے.

مزید پڑھیں:  عوام نے 9 مئی کا بیانیہ مسترد کردیا ہے، مولانا فضل الرحمن