سوات:محکمہ تعلیم کو دھوکے میں رکھنے والے ٹیچر کی ڈگریاں جعلی نکل آئیں

ویب ڈیسک :محکمہ تعلیم سوات کو 12برس تک دھوکے میں رکھنے والے ٹیچر کی ڈگریاں جعلی نکل آئیں ‘ انکوائری مکمل ہونے کے بعد کو ملازمت سے برخاست کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق سلیم خان بارہ سال قبل جعلی ڈگری پر ڈرائنگ ماسٹر کی پوسٹ پر بھرتی ہوئے تھے، اور بارہ سال تک حکومتی خزانے سے تنخواہ وصول کر تے رہے اور ترقی پاتے رہے۔
محکمہ تعلیم کے ڈپٹی اے ڈی او فضل خالق نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انکوائری مکمل ہونے کے بعد ان کو ملازمت سے برخاست اور بارہ سال کی تنخواہ و مراعات کی ریکوری بھی کی جائے گی۔
ریکارڈ کے مطابق سلیم خان نے سوات تعلیمی بورڈ سے پہلی بار 2002 میں میٹرک اور 2004 میں ایف اے کیا تھا اور ریکارڈ کے مطابق انہوں نے2007 میں بھی سوات تعلیمی بورڈ سے دوبارہ میٹرک اور 2009 میں ایف اے کیا تھا‘سوات تعلیمی بورڈ نے ان کو میٹرک اور ایف اے کی دو، دو ڈگریاں جاری کی تھیں۔
محکمہ تعلیم نے انکوائری شروع کی تو سوات تعلیمی بورڈ نے 2007 اور 2009 میں جاری کی گئی ان کی میٹرک اور ایف اے کی ڈگریاں منسوخ کردیں۔

مزید پڑھیں:  پنجاب حکومت کی جانب سے فیلڈ ہسپتال پشاور کے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گیا