غزہ کی صورتحال

غزہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کا بڑا اقدام، آرٹیکل 99 کا مطالبہ کر دیا

ویب ڈیسک: غزہ کی صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے، اس میں اسرائیلی افواج کی جانب سے کی جانیوالی بمباری سے ہزاروں فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق غزہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غیرمعمولی اقدام اٹھاتے ہوئے یو این چارٹر کے آرٹیکل99 کی درخواست کر دی۔
یاد رہے کہ سیکرٹری جنرل انونیو گوتریس کی جانب سے آرٹیکل 99 کے اطلاق کے مطالبے کے تحت سلامتی کونسل کو غزہ جنگ سے متعلق اجلاس کیلئے مجبور کر دیا گیا۔
ذرائع کی جانب آرٹیکل 99 کی وضاحت کرتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ اس مطالبے پر کسی بھی موضوع پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا جا سکتا ہے۔ یہ بات بھی یاد رہے کہ یہ اجلاس بین الاقوامی امن اور سلامتی کیلئے خطرہ سمجھنےکی صورت میں بلایا جا سکتا ہے جسے ناگزیر صورتحال کا آخری اقدام قرار دیا جا سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ بھی غزہ کی صورتحال پر افسردہ ہے اور جنگ بندی کا مطالبہ کئے جا رہا ہے، کونسل کے ارکان کی اکثریت کی رائے ہے کہ انسانی بنیادوں پر جنگ بندی لازمی ہے۔

مزید پڑھیں:  چترال کے پہاڑوں میں پھنسا سوئس سیاح ریسکیو کر لیا گیا