افغانستان میں انسانی حقوق

طالبان افغانستان میں انسانی حقوق کویقینی بنائیں،اقوام متحدہ

ویب ڈیسک: دنیا بھر میں انسانی حقوق کے عالمی دن اور اقوام متحدہ کی طرف سے انسانی حقوق کے اعلامیہ کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر اقوام متحدہ نے طالبان سے افغانستان میں انسانی حقوق کی ذمہ داریوں کو پوری طرح نبھانے کا مطالبہ
کیا ہے۔
10 دسمبر 2023ء کو انسانی حقوق کا عالمی دن اور اقوام متحدہ کی طرف سے انسانی حقوق کے اعلامیہ کی 75 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر افغانستان میں موجود اقوام متحدہ کے مشن نے ایک بیان میں کہا کہ طالبان کو اپنے ملک میں انسانی حقوق کی ذمہ داریوں کو پوری طرح نبھانا چاہیے۔
2021 ء میں اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد سے طالبان نے بنیادی حقوق کو تقریبا ختم کر دیا ہے جس سے سب سے زیادہ متاثر خواتین اور لڑکیوں کی آزادی ہوئی ہے۔
ان پر زیادہ تر عوامی مقامات اور روزمرہ کی زندگی میں اپنا کردار ادا کرنے پر پابندیاں ہیں۔ افغانستان میں انسانی حقوق، خاص طور پر لڑکیوں اور خواتین کو ان کے بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھے جانے پر طالبان حکومت کی عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخ رقم، 73 ہزار پوائنٹس کی حد عبور