غیر شرعی نکاح

غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت قرار‘بشریٰ بی بی کو طلب کرلیا گیا

ویب ڈیسک : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اوربشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے ۔
عدالت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اڈیالاجیل میں ہیں، ای اٹینڈنس کرائی جائے اور بشریٰ بی بی ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوں۔
اسلام آباد کی سٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے جج قدرت اللہ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت کی جس میں بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری لگوائی جب کہ خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل درخواست گزار رضوان عباسی نے کہا کہ عدالت میں دو گواہ پیش ہوئے، ایک نے وقوع آنکھوں سے دیکھا اور دوسرے کوبتایا، اس پر جج نے کہا کہ آپ قانون دیکھیں، قانون کیا کہتا ہے، قانون کے مطابق ایسے معاملے پرشکایت کنندہ کے ساتھ 2گواہ ہونا ضروری ہیں، قانون کے نزدیک شرائط پوری ہونا ضروری ہیں۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ میرے دلائل سن لیں، میں دلائل دینے کو تیار ہوں، میں نے سپریم کورٹ جانا ہے، دلائل ابھی سن لیں، گھر میں خاتون ملازمہ بھی تھی جو ٹرائل میں بطور گواہ شامل ہوسکتی ہیں۔
بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت میں کچھ دیر کے لیے وقفہ کردیا اور کچھ دیر بعد سماعت شروع ہوئی تو جج
نے غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو چند گھنٹوں بعد سناتے ہوئے درخواست قابل سماعت قرار دے دی اور فریقین کو نوٹسز جاری کردیے جب کہ عدالت نے دفعہ 496 بی میں بھی بانی پی ٹی آئی،بشریٰ بی بی کونوٹس جاری کردیا۔
عدالت نے غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:  دھمکی آمیز خطوط:سپریم کورٹ میں انکوائری کمیشن کیلئے نئی درخواست دائر